Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر کاسا کوروسی سے ملاقات

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کاسا کوروسی سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کاسا کوروسی سے دو طرفہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور صدر اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی شراکت سے ہونے والی اسلامو فوبیا کے یادگار دن کے حوالے سے ہونے والی تقریب کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔

 

اسلامو فوبیا کے حوالے سے تقریب کل 10 مارچ کو جنرل اسمبلی حال میں منعقد کی جائے گی اور یہ تقریب وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کی وزارتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے صدر کے ساتھ منعقد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ بلاول بھٹو زرداری کا چینی وزیر خارجہ کن گینگ سے ٹیلیفونک رابطہ

متعلقہ خبریں

Exit mobile version