امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے شعیب احمد شیخ کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے بول ٹی وی کے کو چیئرمین شعیب احمد شیخ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شعیب شیخ کی گرفتاری فسطاعیت کی مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے مقدمے میں گرفتاری کرنا جس کی ایف آئی آر ہی نہیں ہے ناانصافی پر مبنی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ چینل کے اونر کو گرفتار کرکے ملازمین میں بے چینی ہے۔ آئین اور قانون کے مطابق کوئی چیز ہے تو ٹھیک لیکن اس طرح ناانصافی ظلم ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ بول نیوز کے شریک چیئرمین شعیب شیخ گرفتار
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ ہم اس موقع پر بول ٹی وی انتظامیہ اور ملازمین کے ساتھ ہیں، شعیب احمد شیخ کو فوری رہا کیا جائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بول نیوز کے شریک چیئرمین شعیب احمد شیخ عدالت میں پیش ہونے کے لیے اسلام آباد پہنچے تھے، جہاں نامعلوم افراد انہیں اسلام آباد ایئر پورٹ سے ساتھ لے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ کا کو چیئرمین بول نیوز شعیب شیخ کو رہا کرنے کا حکم، تحریری حکم نامہ جاری
بول نیوز کے سینئر اینکر پرسن سمیع ابراہیم کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم کس نے شعیب شیخ کو اٹھایا ، شعیب شیخ کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا ہے ۔
بعدازاں سندھ ہائی کورٹ نے بریت کا فیصلہ سناتے ہوئے بول نیوز کے کوچیئرمین شعیب شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ اوردیگر کی بریت سے متعلق عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے شعیب شیخ سمیت دیگر کو بری کردیا۔

















