وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی اولین ترجیح صوبہ بلوچستان کی بہتری ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی زیرصدارت سیلاب کی تعمیر و بحالی منصوبے کیلئے کمیٹی اجلاس ہو جس میں احسن اقبال نے حکومت بلوچستان کو مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا
صوبائی حکومت حکام نے بلوچستان میں سیلاب سے بحالی کیلئے مالی اعانت کی کوششوں کو سراہا جبکہ صوبائی حکومت حکام نے ضروری فنڈز فراہم کرنے پر وفاقی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
صوبائی حکومت کے پاس سیلاب سے بحالی و تعمیر نو کیلئے مالی وسائل کی کمی تھی، وفاقی حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو 10,000 بامعاوضہ انٹرن شپ فراہم کرے گی
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ورلڈ بینک سے قرضہ حاصل کیا، وفاقی حکومت کی اولین ترجیح صوبہ بلوچستان کی بہتری ہے۔
