Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وطن واپسی پر کن حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، سب جانتا ہوں، نواز شریف

قائد (ن) لیگ نواز شریف نے کہا ہے کہ وطن واپسی پر کن حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، سب جانتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق قائد (ن) لیگ نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس کے دوران انہوں نے کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تیاری رکھیں پندرہ دن میں بھی آسکتا ہوں دو ماہ میں بھی، ضروری ہو گیا کہ قوم کو عمران خان جیسے فتنے سے نجات دلاؤں۔

نواز شریف نے اجلاس کے دوران کہا کہ مریم نواز کی انتخابی مہم میں سب رہنما مدد اور تعاون کریں، حمزہ شہباز بھی جلد پاکستان پہنچ جائیں گے، عام انتخابات تیس اپریل کو ہوں یا اکتوبر میں تیاری رکھیں، پنجاب اسمبلی کے ٹکٹس پارٹی وفاداروں اور اپنے حلقوں میں مضبوط امیدواروں کو ملیں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، سعد رفیق، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف و دیگر نے شرکت کی۔

ضرور پڑھیں؛ آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے نے شہباز شریف کے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں، مریم نواز

متعلقہ خبریں

Exit mobile version