Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کاغذات نامزدگی کی عدم فراہمی؛ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر نوٹس لے لیا

پی ٹی آئی کے آر اوز کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی فراہمی سے انکار کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پارٹی کی جانب سے بھیجی گئی درخواست پر نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے تمام آر اوز کو مراسلے جاری کر دیے جس میں کہا گیا ہے کہ امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں، ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی نہ دینے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ان شکایات کا سختی سے نوٹس لیا ہے، تمام امیدواروں کو بغیر کسی رکاوٹ کے کاغذات نامزدگی فراہم کیے جائیں، امیدواروں کی آسانی کیلئے آر اوز اور ڈی آر اوز کے دفاتر اتوار کو بھی کھلے رہیں گے۔

ضرور پڑھیں: پنجاب؛ عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز

متعلقہ خبریں

Exit mobile version