Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کسی کیس میں مطلوب نہیں ہیں، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کسی کیس میں مطلوب نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما چوہدری فواد حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ زیبا کیس میں عمران خان کے وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ ڈسٹرکٹ کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ میں ابھی تک جج صاحب نے کوئی تحریری فیصلہ جاری نہیں کیا، جوں ہی وہ فیصلہ جاری کریں گے اسلام ہائیکورٹ میں اس فیصلے کو بھی چیلنج کر دیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما چوہدری فواد حسین نے مزید کہا کہ اس وقت عمران خان کسی کیس میں مطلوب نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، چوہدری فواد حسین

چوہدری فواد حسین ٹوئٹر پر اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ ایف آئی اے سو نوٹس دے اس مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، کہ مریم نواز کے خلاف توشہ خانے سے تحائف لینے پر کاروائی ہونی چاہیئے۔

پی ٹی آئی رہنما چوہدری فواد حسین نے مزید کہا کہ میں جو کہتا ہوں اس پر کھڑا رہتا ہوں بی بی مریم حکومتی دہشت گردی کا راستہ اپنانے کی بجائے اپنی عادتیں ٹھیک کریں۔

یہ بھی پڑھیں؛ ’موجودہ حکومت کے آخری ہفتے شروع ہو گئے ہیں‘ چوہدری فواد حسین

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version