صدر پی ایف یو جے حاجی نواز رضا نے کہا ہے کہ بول نیوز کے ہیڈ آفس پر حکومتی حملہ کسی صورت میں قبول نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایف یو جے دستور نے بول نیوز ہیڈ آفس پر ایف آئی اے اور کسٹم کے چھاپے کو آزادی صحافت کا حملہ قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ بول نیوز کے ہیڈ آفس پر حکومتی حملہ کسی صورت میں قبول نہیں ہے، بول نیوز کے ہیڈ آفس پر حملے کے خلاف میڈیا کارکنان سخت ردعمل دیں گے، بول نیوز کی بند کی سازشیں ناکام بنائیں گے، بول نیوز کی آواز بند نہیں ہونے دی جائے گی۔
