Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بول نیوز کے ہیڈ آفس پر کسٹم کا چھاپہ قابل مذمت ہے، افضل بٹ

صدر پی ایف یوجے افضل بٹ نے کہا ہے کہ بول نیوز کے ہیڈ آفس پر کسٹم کا چھاپہ قابل مذمت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پی ایف یوجے افضل بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بول نیوز کےہیڈ آفس کراچی پر کسٹم کا چھاپہ قابل مذمت ہے، بول نیوز کے کوچیئرمین شعیب شیخ کی گرفتاری کے بعد بول نیوز پر چھاپہ حکومتی بدنیتی کوظاہر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بول نیوز کی بندش کی تمام حکومتی سازشیں پی ایف یوجے ناکام بنادے گی۔

صدر پی ایف یوجے افضل بٹ نے مزید کہا کہ پی ایف یو جے نے بول نیوز کے ہیڈ آفس پر چھاپے کے خلاف احتجاج کی کال پر مشاورت شروع کردی ہے، بہت جلد پی ایف یو جے بول نیوز کو بند کرنے کی سازشوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version