چیئرمین تحریک انصاف کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ توشہ خانہ رپورٹ کے بعد امپورٹڈ حکمرانوں کو چُلو بھر پانی میں ڈبکیاں لگانی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر اطلاعات و جیل خانہ جات اور میڈیا ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان فیاض الحسن چوہان نے توشہ خانہ رپورٹ پر دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کی رپورٹ کے بعد کم از کم توشہ خانہ، توشہ خانہ کی کُڑ کُڑ تو ختم ہوئی۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ توشہ خانہ کی رپورٹ کے بعد مریم اور بلاول چہرے چھپاتے پھر رہے ہیں، ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے مریم و بلاول۔
ان کا کہنا تھا کہ جو گھڑی عمران خان کے لیے حرام وہ اِن کے لیے حلال ہے۔
انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ رپورٹ کے بعد امپورٹڈ حکمرانوں کو چُلو بھر پانی میں ڈبکیاں لگانی چاہیے۔
ضرور پڑھیں؛ توشہ خانہ سے متعلق 2002 سے اب تک ویب سائٹ پر ڈالا گیا مصدقہ ریکارڈ طلب
