چیف آرگنائزر مریم نواز نے قائد (ن) لیگ نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں پنجاب کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے پنجاب میں (ن) لیگ کے امیدواروں کو فائنل کر کے ابتدائی فہرست بھی دونوں قائدین کو بھجوا دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جلد متوقع ہے۔
رابطے کے دوران نواز شریف نے نظریاتی اور وفادار امیدواروں کو ترجیح دینے کی ہدایت کی ہے۔
اس دوران نواز شریف نے ہر حلقے سے کاغذ جمع کروانے والے امیدواروں کی فہرست بھی بھجوانے کی ہدایت کی ہے۔
رابطے کے دوران پنجاب اور اسلام آباد میں مفت آٹے کی فراہمی کے حکومتی فیصلے کو نواز شریف نے سراہتے ہوئے کہا کہ غریبوں کو مفت آٹے کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی اشیاء کی سستے داموں فراہمی بھی یقینی بنائی جائے۔
ضرور پڑھیں؛ عمران خان کی ممکنہ گرفتاری؛ پولیس کا پی ٹی آئی حفاظتی حصار پر واٹر کینن کا استعمال
