پنجاب میں انتخابات کی پیش نظر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں دو دن کا اضافہ کردیا ہے۔
الیکشن کا کہنا ہے کہ عوامی درخواستوں اور امیدواروں کی سہولت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب میں انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی 16 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے جبکہ مخصوص نشستوں اور ترجیحی نشستوں پر فہرستیں 16 مارچ تک جمع کرائی جاسکیں گی۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کےانتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پولنگ 30 اپریل کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں انتخابات کیلئے آراوز، ڈی آر اوز اور اے آر اوز تعینات
پنجاب میں انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے آر اوز اور ڈی آر اوز اور اے آر اوز کی تعیناتی سے متعلق بتایا کہ پنجاب میں انتخابات کیلئے 36 ڈی آر اوز کی تعیناتی کردی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈی آر اوز کو بیوروکریسی سے لیا گیا ہے، پنجاب میں انتخابات کیلئے 297 آر اوز کی تعیناتی کردی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے آراوز بیوروکریسی سے لیے گئے ہیں، پنجاب میں انتخابات کیلئے 594 اے آر اوز کی بھی تعیناتی بھی کردی۔
الیکشن کمیشن نے خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کیلئے بھی آر او کی تعیناتی کردی، اس سلسلے میں خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کیلئے سعید گل کی بطور آر او تعیناتی کی گئی۔

















