Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ظلم کی انتہا کردی گئی ہے، فرخ حبیب

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ظلم کی انتہا کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ زہریلی آنسو گیس کے شیلز جو عمران خان کے زمان پارک گھر کے صحن سے جمع کئے ابھی سینکڑوں شیل لان اور گھر کی دیوار کیساتھ موجود ہے، مسلسل شیلنگ کی جارہی ہے، ظلم کی انتہا کردی گئی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں؛،عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کا معاملہ؛ زمان پارک میدان جنگ بن گیا

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ٹوئٹر پر اپنے ایک اور بیان میں کہا کہ بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے انتخابات سے بھاگنے کی تیاری ہے، چیف سیکریٹری انتخابی عملہ کر فراہمی سے بھاگ گیا ہے، آئی  پنجاب نے پولیس فراہمی سے انکار کردیا ہے، سیکریٹری دفاع نے الیکشن کی سٹیٹک ڈیوٹی کے لئے فوج فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے اور الیکشن کمیشن نے آج کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version