Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کی جان کو نقصان ہوا تو حکمرانوں کو بھاری قیمت ادا کرنی ہو گی، شیخ رشید

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو نقصان ہوا تو حکمرانوں کو بھاری قیمت ادا کرنی ہو گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ سارا ملک جام ہو چکا ہے لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں، عمران خان کی جان کو نقصان ہوا تو حکمرانوں کو بھاری قیمت ادا کرنی ہو گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے الیکشن کا فیصلہ آخری ہے ورنہ دمادم مست قلندر ہو گا، کیا لاہور میں پولیس نہیں جو ہر روز اسلام آباد سے زمان پارک پولیس بھیجی جاتی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ حالات اتنے خراب ہو گئے ہیں کہ زلمے خلیل زادہ ہی نہیں بولے بلکہ امریکی خصوصی ایلچی مونیکا مدینا آج 3 دن کے لیے پاکستان پہنچ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے 7 کے بجائے 6 ارب ڈالر بیرونی فنانسنگ پر اتفاق تو کیا ہے لیکن ملکی حالات کسی اور طرف جا رہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version