Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تحریک انصاف ملک گیر پارٹی ہے ، شبلی فراز

شبلی فراز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک گیر پارٹی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز زمان پارک میں کارکنان پر ہونے والے تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ تحریک انصاف ملک گیرپارٹی ہے، سارے چور اور سہولت کار ایک طرف اور عوام ایک طرف ہوگئے ہیں،کارکنوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ ملک کو چوروں کے حوالے نہیں کرسکتے، یہ عمران خان کی جنگ نہیں عوام کو بھی باہر آنا ہوگا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عارف علوی ،یاسمین راشد آڈیولیک کرنیوالوں کوشرم آنی چاہیے ، آڈیو،ویڈیو کی پروڈکشن مریم نواز کی ہے اور مریم نواز آڈیو ویڈیو بنانے کی ماہر ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ان چھوٹے لوگوں کے بارے میں سب کو پتا ہے، چھوٹے لوگوں کو بڑے منصب پر بٹھادیا گیا ہے، وقت آگیا ہے کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version