Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ 121 فیصد پر ہے، یہ خطرناک ہے، حسان خاور

سابق وفاقی وزیر و تحریک انصاف کے سینئر رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ پاکستان کا کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ 121 فیصد پر ہے، یہ خطرناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں حسان خاور نے کہا کہ عالمی ادارے بلومبرگ کے مطابق پاکستان کا کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ 121 فیصد پر ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ یہ دنیا میں سب سے زیادہ اور سری لنکا، ارجنٹائن اور نائیجیریا سے بھی اوپر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کریڈٹ ڈیفالٹ سویپ ڈیفالٹ کے خلاف انشورنس ہے اور اس میں اضافہ پاکستان کے بارے میں سنگین معاشی خطرات کو ظاہر کرتا ہے۔

ضرور پڑھیں؛ وارنٹ منسوخی کی درخواست؛ عمران خان کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم

متعلقہ خبریں

Exit mobile version