Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب اسمبلی کے انتخابات، مریم نواز کا 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے مریم نواز نے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز پی پی 149، پی پی 153، پی پی 173سے الیکشن لڑیں گی جس کے لئے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کے دفترمیں جمع کروا دئیے ہیں۔

خیال رہے کہ مریم نواز نے الیکشن لڑنے کے حوالے سے میٹنگ کے بعد فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب پی پی 149 سے محترمہ مریم نواز کے کاغذات نامزدگی ملک لیاقت اعوان ایڈوکیٹ اور کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کروائے گئے ہیں۔

ایم شہباز بھٹی۔عامر رضا۔میاں مبشر۔عاشق سلہری۔خرم مغل تجویز کنندہ اور تائید کنندہ میں شامل  ہیں۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ لاہور سے الیکشن لڑیں گے جس کے تحت پی پی 158,163 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version