Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پارٹی ٹکٹ دینے کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف پارلیمانی بورڈز کی سربراہی کریں گے، وزیراعظم اور (ن) لیگ کے صدر شہبازشریف بھی پارلیمانی بورڈز میں شامل ہیں۔

پنجاب کے لئے 32 رکنی جبکہ خیبرپختونخوا کے لئے 30 رکنی پارلیمانی بورڈ ز تشکیل دیے گئے ہیں۔

پارلیمانی بورڈز پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کریں گے۔

پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے جماعت کے صدر اور وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری سے نوٹیفیکیشن جاری کردیئے

چئیرمین پارٹی راجہ ظفرالحق، نائب صدور شاہد خاقان عباسی، مریم نوازشریف بھی بورڈمیں شامل ہیں جبکہ پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال ، غلام دستگیر خان، حمزہ شہبازشریف، اسحاق ڈار، خواجہ آصف، پرویز رشید بھی بورڈ میں شامل ہیں

رانا ثناءاللہ، خواجہ سعد رفیق، رانا تنویر، جاوید لطیف، برجیس طاہر، ریاض پیرزادہ، بیگم عشرت اشرف، طاہرہ اورنگزیب، نزہت صادق بھی شامل ہیں جبکہ خرم دستگیر، مریم اورنگزیب، اویس لغاری، نورالحسن عطاءاللہ تارڑ، شیخ فیاض اور طلال چوہدری بھی پنجاب پارلیمانی بورڈ کے ارکان ہیں۔

خیبرپختونخوا کے پارلیمانی بورڈ میں پارٹی صوبائی صدر انجینئر امیر مقام، مرتضی جاوید عباسی، کیپٹن(ر) صفدر، سردار یوسف شامل ہیں جبکہ پیر صابر شاہ، اقبال ظفرجھگڑا، اورنگزیب نلوٹھا، اختیار ولی، عباس آفریدی، جمشید محمد افتخار خان، میاں اخلاق بھی خیبرپختونخوا بورڈ میں شامل ہیں۔

شہاب الدین، ناصر خان، ملک جہانزیب اور میاں عالم گیر شاہ بھی خیبرپختونخوا پارلیمانی بورڈ کے ارکان ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی صدر کے طورپر 9 مارچ کو پارٹی ٹکٹس کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version