Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد: دفعہ 144کیخلاف ورزی، پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں شروع

اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی آج توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے باعث عدالتی حکم پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

سیکیورٹی انتظامات کی پیش نظر شہر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہےجبکہ جی الیون میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: جی الیون میں انٹرنیٹ سروس بند

شہر بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کی پیش نظر جی الیون چوک آنے والے پی ٹی آئی ورکرز کو پولیس نے گرفتار کرنا شروع کردیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی خواتین ورکرز کے علاوہ کسی ورکرز کو جی الیون چوک نہیں آنے دیا جارہا ہے۔

گرفتار ورکرز کو دو قیدی وین جی الیون چوک سے لیکر روانہ ہوگئی ہیں۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس 

اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس  کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے تاہم کسی بھی اسلحہ بردار کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ ریلی کے ساتھ آنے والے افراد سے اسلام آباد داخلے سے قبل اسلحہ لے لیا جائے گا۔

جوڈیشل کمپلیکس کے اندر پراسرار سرگرمیاں

جوڈیشل کمپلیکس کے اندر پراسرار سرگرمیاں بھی جاری ہیں جہاں نیب کی ٹیم بھی موجود ہے اور جوڈیشل کمپلیکس کے باہر درجنوں قیدیوں کی گاڑیاں بھی موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version