سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج جو کچھ زمان پارک اور جوڈیشل کمپلکس میں ہوا انتہائی شرمندگی کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے جبکہ طے یہ ہوا تھا کہ زمان پارک میں 2 یا 3 افسر جائیں گے۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 18, 2023
یہ بھی پڑھیں؛ شیخ رشید کی قیمتی گھڑیوں اور موبائل فونز کی سپرداری کی درخواست خارج
ان کا کہنا تھا کہ میں پہلی دفعہ درخواست کر رہا ہوں ذمے داران اور اداروں سے کہ خانہ جنگی سے بچائیں۔
سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ لوگ جس حالت سے گزر رہے ہیں الیکشن کرائے جائیں۔
