سراج الحق نے کہا ہےکہ یہ حکومت پاکستان کی ناکام ترین حکومت ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حسن ابدال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں، امن چاہتے ہیں، ترقی چاہتے ہیں اور ہر طرف انصاف کا بول بالا چاہتے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ یہ حکومت پاکستان کی ناکام ترین، بدنام ترین اور نالائق ترین حکومت ہے، انہوں نے کچھ جماعتوں کو اکٹھا کر کے پی ڈی ایم بنایا، دس ماہ سے پی ڈی ایم کی حکومت ہے
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے مہنگائی میں اضافہ، غربت میں اضافہ، مایوسی میں اضافہ کیا ہے، حسن ابدال میں کوئی حکومت نہیں ہے گزشتہ حکومت بھی کچھ ڈلیور نہ کر سکی، کوئی کارخانہ نہ بنایا بلکہ مسافر خانے بنائے۔
