پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت فساد کروانا چاہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی جانب لینے کی کوشش کی گئی، عمران خان پر 96 کیسز بنائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پی ڈی ایم کی حکومت کررہی ہے، رانا ثناءاللہ کے وارنٹ جاری ہوتے ہیں پولیس کہتی ہے وزیر داخلہ دستیاب نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے جج نے حفاظتی ضمانت دی ہے جبکہ لاہور میں ہمارے کارکنان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، اطلاع ملی ہے کہ آج بھی زمان پارک پر آپریشن کا پلان ہے، معلوم ہے پولیس کے اندر بے چینی ہے، ہم فوری ہائیکورٹ سے رجوع کررہے ہیں، گرفتاریوں کا سلسلہ روکا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں؛ زمان پارک میں ماڈل ٹاؤن جیسا آپریشن ہو رہا ہے، فرخ حبیب
فرخ حبیب نے کہا کہ پولیس ذاتی حکمنامہ پر عمل کرنے سے پہلے ایک بار سوچیں، فاشسٹ حکومت فساد کروانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی جلاؤ گہرائوں سے کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ یہ چاہتے ہیں کہ انتخابی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہ کیا جائے۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے مزید کہا کہ یہ لوگ عمران خان کو لندن پلان کے تحت ہٹانا چاہتے ہیں۔
