Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صبر کی انتہا ہوگئی، اب ظلم پر مزاحمت کریں گے، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ صبر کی انتہا ہوگئی، اب ظلم پر مزاحمت کریں گے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز 18 مارچ کو ایک کیو ایم نے یوم تاسیس پر کراچی کے سب سے بڑے گرائونڈ میں عظیم وشان جلسہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے دور میں جہاں ہر وقت ہیجان کی کیفیت ہے، کچھ ایسے لوگ ہر وقت اسکرینز ہر ہیں پی ایس ایل کا فائنل سمیت تمام چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے جلسہ کیا، اپنے کارکنوں کے بعد کراچی کی عوام کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ عوام نے ایک دفعہ پھر گزشتہ روز کراچی کی عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، مائیں، بہنیں کل جلسہ گاہ میں آکر ہمیں گنوایا ہے ہم شکر گزار ہیں۔

انکا کہنا ہے کہ عوام سے اعادہ کرتے ہیں ہم آج بھی کراچی سندھ کی تمام عوام کی فکر کرتے ہیں، 15 سال سے پی پی پی کی حکومت ہے ایک قطرہ پانی نہیں آیا چار سال پی ٹی آئی حکمران رہی لیکن تنکے برابر کم نہیں کیا۔

چیئرمین پی ایس پی نے کہا کہ ہم پر الزام ہے ہم حکومتوں میں رہے ہم نے کوئی مسلح جھتے تو نہیں بنارکھے، ایم کیو ایم کی نظر میں دو قومیں ہیں ایک ظالم اور دوسری مظلوم، ہمیں اب اپنے بچوں کی عملی جدوجہد کے لئے آگے آنا ہوگا، ہر کسی کو اپنی آواز ظالم حکمرانوں تک پہنچانی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری کے لئے آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی گئی تمام قوم پرستوں کو گالیاں پڑوائیں گئیں، ہمیں امن پسندی خاموشی کو کمزوری نا سمجھا جائے، ہماری حق وحلال کی زمینیں ہیں انہیں چھین رہے ہو، اگر ہم نے اپنے آپ کو مارنے کا فیصلہ کرلیا تو آپ کو کہیں سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version