Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کے پی میں رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا آغاز

کے پی میں رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا آغاز آج سے کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے نگراں وزیر خوراک فضل الہٰی کا کہنا ہے کہ آج سے مفت آٹا پیکیج فراہمی کا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت 19 ارب 77  کروڑ روپے کی خطیر رقم سے رمضان ریلیف پیکیج دیا جائیگا ۔

انہوں نے بتایا کہ 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم سے ایک کروڑ 72 لاکھ سے زائد 10 کلو آٹے کے تھیلے تقسیم ہونگے اور بی آئی ایس پی پروگرام میں رجسٹرڈ گھرانوں کو مفت سرکاری آٹا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ روگرام میں رجسٹرڈ 57 لاکھ 50 ہزار سے زائد گھرانے مستفید ہونگے اور صوبے کی 91 فیصد آبادی رمضان پیکیج سے مستفید ہوگی ۔

ان کی ہدایات کے مطابق صوبے میں 7ہزار 600 سے زائد سیل پوائنٹس قائم کئے جائینگے ۔

اس حوالے سے سیکرٹری خوراک عابد وزیر  کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواکےاندر 57 لاکھ گھرانے بینظیرانکم سپورٹ کے تحت رجسٹرڈ ہیں اور ایک دفعہ جو سرکاری آٹا وصول کریگا تو دوبارہ اس کو نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ہمیں بینطیرانکم سپورٹ کے تحت رسائی دی ہے اور جہاں ہوسکے ہم موبائل وین کے ذریعے آٹا تقسیم کرینگے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version