Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جیل میرا سسرال ہے اور میں اس سے کبھی نہیں گبھرایا، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جیل میرا سسرال ہے اور میں اس سے کبھی نہیں گبھرایا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں واضح کردینا چاہتا ہوں میں نسلی اور اصلی ہوں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کل کے جلسے میں شریک ہوگا اور یہ سامراجی جو پاکستان کے اثاثوں پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، ساری قوم اپنے اداروں کے ساتھ مل کر اس کا دفاع کرے گی پاکستان ترقی کرے گا اور میں یہ بات بڑی واضح طور پر کہہ سکتا ہوں کہ جیل میرا سسرال ہے اور میں اس سے کبھی نہیں گبھرایا۔

 

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ اور میں نے خط لکھا ہے کہ 27 تاریخ کے بعد میری جان کو بھی خطرہ ہے کیونکہ میرا پیچھا کیا جاتا ہے اور یہ میں نے تحریر لکھ کر چھوڑ دی ہے تاکہ اگر میری ذات کو کوئی نقصان پہنچے تو ان لوگوں کو قابل تفتیش کیا جائے۔  پاکستان زندہ آباد

متعلقہ خبریں

Exit mobile version