Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر اعظم اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو آج 3 منصوبوں کا افتتاح کریں گے

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج 3 منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے اہم بیان میں کہا کہ ان منصوبوں میں وزیر اعظم اور وزیر خارجہ 2 نجی پاور پراجیکٹس اور بلاک ون کول مائن کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ شنگھائی تھر بلاک ون کے سالانہ 6.7 ملین میٹرک ٹن کوئلے سے 1320 میگا واٹ بجلی کا منصوبہ مکمل ہو چکا ہے، یہ منصوبہ جنوری 2023 میں مکمل ہو چکا ہے، شنگھائی تھر بلاک ون ٹی ای ایل اور تھل نوا 4 روپیہ فی کلو واٹ (kwh) سستی بجلی نیشنل گرڈ میں دے رہا ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 4 روپیہ فی کلو واٹ کی قیمت میں بجلی کی پیداوار سے سالانہ 1200 ملین ڈالرز زرمبادلہ کی بچت ہو گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شنگھائی الیکٹرک کے 660 میگا واٹ کے 2 پاور پراجیکٹس کا افتتاح ہو رہا ہے، ان 2 بجلی اور ایک مائن کے منصوبوں سے ملک کے 40 لاکھ گھروں کو بجلی مہیا ہو گی، 2 بجلی اور ایک کول مائن منصوبوں پر تقریباً 3 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

ضرور پڑھیں؛ بلاول بھٹو کا سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلیفونک رابطہ

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version