Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ریلوے بدترین مالی بحران کا شکار

پاکستان ریلوے کو بدترین مالی بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ریلوے ملازمین کی تنخواہیں اورپینشنرزکی ادائیگیاں تاخیر کا شکار ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق ریلوے پاکستان اس وقت بدترین مالی بحران سے دوچار ہے جولائی تا جنوری 7 ماہ کے دوران رواں مالی سال کے اختتام تک ریلوے کو 29 ارب 99 کروڑکے ریکارڈ مالی خسارے کا سامنارہا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کی مجموعی آمدنی 32 ارب 91 کروڑ 10 لاکھ روپے ہے جبکہ اخراجات 62 ارب 90 کروڑ 28 لاکھ روپے ہے۔

 اسی شدید مالی بحران کے باعث ریلوے ملازمین کی تنخواہیں اورپینشنرزکی ادائیگیاں تاخیرکا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے کے ملازمین تنخواہوں سے محروم

متعلقہ خبریں

Exit mobile version