پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سیاسی محاذ پر سرگرم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمن تحریک انصاف نے جلسے کی کامیابی کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا جس میں پی ٹی آئی پنجاب اور لاہور سمیت مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔
اس موقع پر پنجاب کی تنظیم مینار پاکستان جلسے کے انتظامات بارے بریفنگ دے گی۔
اجلاس میں 25 مارچ کو میںار پاکستان جلسے کے انتظامات کے حوالے مختلف رہنماؤں کو ٹاسک سونپیں جائیں گے۔
عمران خان آج اپنے کیسز کے حوالے سے قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کریں گے جس کی وجہ سے زمان پارک میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
عمران خان آج زمان پارک میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
عمران خان کو بطور وزیر اعظم سیکیورٹی بھی مہیا کر دی گئی ہے۔
زمان پارک میں عمران خان کی رہاش گاہ پر پولیس اہلکاروں نے اپنی ڈیوٹیاں سنبھال لی ہیں۔
ضرور پڑھیں؛ اس ملک میں فاشزم اور جنگل کا قانون رائج ہے، عمران خان
