Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف آئی اے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر چہرے کی شناخت کا نظام نصب کردیا

ایف آئی اے نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر چہرے کی شناخت کا نظام نصب کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے نصب کیا گیا چہرے کی شناخت کا نظام ایف آئی اے امیگریشن کے حوالے کر دیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم مسافروں کے چہروں کے ذریعے تصدیق کا عمل مکمل کرے گا۔

جدید ترین جاپانی ٹیکنالوجی سے لیس اس نظام کا الارم سسٹم کسی ملزم کے ایئرپورٹ پر داخل ہوتے ہی ایکٹیو ہو جاتا ہے۔

اس سسٹم کی وجہ سے جرائم میں ملوث مسافروں کا بیرون ملک فرار ہونا ناممکن ہو جائے گا اور سسٹم کی 7/24 مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم بنا دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version