خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ میں سستا بازار میں بھگدڑ مچنے سے ایک شخص کی جان چلی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے سستا بازار میں آٹے کی تقسیم کے دوران رش کی وجہ سے بھگدڑ مچ گئی جس میں متعدد لوگ کچلے گئے جن میں خواتین بھی شامل فہرست ہیں ۔
سستا آٹا نہ ملا موت مل گئی
بدنظمی کے باعث چارسدہ میں بھگڈر مچنے سے ایک شخص جاں بحق#BOLNews #Charsada pic.twitter.com/6uzVm89URA— BOL Network (@BOLNETWORK) March 23, 2023
اس افرا تدفری کے دوران ایک شخص جاں بحق ہوا ہے جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے تاہم سستا بازار میں ضلعی انتظامیہ کا کوئی اہلکار موجود نہیں ہے۔
دوسری جانب بنوں میں فلور ملز کے قریب دیوار گرنے کے باعث آٹے کے لئے کھڑے لوگ حادثے کا شکار ہوئے ہیں جس دوران ایک شخص جاں بحق چار زخمی ہوئے ہیں۔
بعدازاں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے چارسدہ ،بنوں میں آٹے تقسیم میں بد انتظامی کا نوٹس لیتے ہوئے واقع کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔
سیکٹری فوڈ،ڈاریکٹر فوڈ کو روانہ کی بنیاد پر مفت آٹا تقسیم رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہمفت آٹا تقسیم میں بیواؤں بزرگ خواتین ،بزرگ شہریوں کو الگ سہولتیں فراہم کی جائے۔
اس کے علاوہ منچن آباد میں بھی آٹا پوائنٹس پر مفت آٹے کا حصول غریب شہریوں کیلئے انتہائی مشکل ہو چکا ہے جبکہبدانتظامی کی وجہ سے آئے روز ان آٹا پوائنٹس پر ضعیف العمر مردو خواتین زخمی ہو رہی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ مچنے سے متعدد خواتین پاؤں تلے روندی گئی ہیں جس سے وہ زخمی ہوئی ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ افراتفری کے دوران اسسٹنٹ کمشنر احمد جاوید چیمہ بھی بھگدڑ کی زد میں آکر معمولی زخمی ہو گئے۔
خیال رہے کہ کے پی میں رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
مفت آٹا پیکیج فراہمی کے تحت 19 ارب 77 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے رمضان ریلیف پیکیج دیا جائیگا جبکہ 2 لاکھ میٹرک ٹن گندم سے ایک کروڑ 72 لاکھ سے زائد 10 کلو آٹے کے تھیلے تقسیم ہونگے اور بی آئی ایس پی پروگرام میں رجسٹرڈ گھرانوں کو مفت سرکاری آٹا دیا جائے گا۔
پروگرام میں رجسٹرڈ 57 لاکھ 50 ہزار سے زائد گھرانے مستفید ہونگے اور صوبے کی 91 فیصد آبادی رمضان پیکیج سے مستفید ہوگی جبکہ صوبے میں 7ہزار 600 سے زائد سیل پوائنٹس قائم کئے جائینگے ۔
