اسلام آباد سے آنے والے مسافر کا 15 لاکھ روپے مالیت کا سامان ایوی ایشن حکام کی جانب سے واپس دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان پاکستان سول ایویشن اتھارٹی نے بتایا ہے کہ جناح انٹرنیشنل پارکنگ سے ملنے والا 15 لاکھ روپے مالیت کا سامان بیگ سمیت مسافر کو لوٹا دیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے انے والا مسافر طلحہ اپنا شولڈر بیگ پارکنگ ایریا میں بھول کر چلے گئے تھے اور بیگ ملنے پر اسے ڈی ٹی ایم آفس میں جمع کرایا گیا ۔
ترجمان کے مطابق ڈی ٹی ایم نے ویجیلنس اہلکاروں کی موجودگی میں بیگ کو چیک کیا اس دوران بیگ میں موجود موبائل بج اٹھا اور کال اٹینڈ کی گئی جس پر پریشان مسافر کو بیگ وصول کرنے کے لئے ائرپورٹ انے کا کہا گیا ۔
مسافر ڈی ٹی ایم آفس آیا اور ویجیلنس اہلکاروں کی موجودگی میں بیگ اس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ مسافر نے سی اے اے حکام بلخصوض ویجلنس اہلکاروں کی اپنے خط میں بھرپور تعریف کی اور شکریہ ادا کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ شولڈر بیگ میں موجود اشیاء کی مالیت کا اندازہ تقریباً 15 لاکھ روپے لگایا گیا ۔
