Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کی مقبولیت کا خوف، حکمرانوں کی نیندیں اڑ گئیں

پی ٹی آئی کی مقبولیت کے خوف سے حکمرانوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں، حکومت نے سیاسی محاذ پر ناکامی کے بعد پی ٹی آئی کے خلاف ریاستی طاقت کے استعمال کا فیصلہ کیا اور پولیس پر حملوں کا بہانہ بنا کر جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کیا جانا چاہیئے۔

رانا ثناء اللہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ18 مارچ کو عمران خان جتھے کے ساتھ عدالت آئے، جنہوں نے جوڈیشل کمپلیکس پرحملہ کیا، اس طرح سےمسلح جتھے کو لے کر سپریم کورٹ میں داخل ہونا گنڈا گردی ہے، اس کے بعد عمران خان نیازی اسلام آباد ہائیکورٹ آئے اور گیٹ پرحملہ کیا اور عدالت کے کورٹ روم کے باہر چیزوں کو نقصان پہنچایا۔

 

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران نیازی اورجتھے کےخلاف اے ٹی سی میں مقدمات چلائے جائیں گے، صورتحال پرپی ٹی آئی کے خلاف 2 مقدمات درج کیے گئے ہیں، ایک جے آئی ٹی بنادی ہے جو معاملے کی تحقیقات کرے گی اور ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی 14 دن میں تحقیقات کرکے عدالت میں چالان پیش کریگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version