Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک معاشی سیاسی اور اقتصادی طور پر تباہ ہوتے ہیں اور ٹوٹ جاتے ہیں، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک معاشی سیاسی اور اقتصادی طور پر تباہ ہوتے ہیں اُس کے بعد ٹوٹ جاتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے انتخابات ملتوی کرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف عمران خان سے گرینڈ سیاسی ڈئیلاگ چاہتے ہیں اور دوسری طرف گرفتاریاں اور مینار پاکستان جلسے میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان کا مسئلہ اب نا آئی ایم ایف ہے  اور نا ہی غریب کی بھوک ہے بلکہ عمران خان کے کلین سویپ کا خوف ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ 2 اسمبلیاں اس لیے تحلیل کی تھیں کہ 90 روز میں انتخاب ہوں گے ایک ہفتے میں قبضہ گروپ پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے ورنہ اس ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتی جنگ شروع ہونے جارہی ہے آر یا پار ہوجائے گا اور سوموار تک الیکشن کمیشن کے آئینی بحران کے فیصلے کا پتا لگ جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کی 8 اکتوبر کو بھی الیکشن کی نیت نہیں کیونکہ عوام اُن سے سیاسی انتقام لے گی، ان کا مسئلہ نہ سیکیورٹی ہے نہ پیسے ہیں اپریل میں الیکشن نہیں ہوسکتے تواکتوبر میں پیسے کہاں سے آئیں گے؟، تمام سیاسی عیاشیوں کے لیے پیسے ہیں الیکشن کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اناڑیوں کو کھلاڑی بنا کے بٹھادیا ہے جن کو گھروالے نہیں جانتے ہیں، پہلے ملک معاشی سیاسی اور اقتصادی طور پر تباہ ہوتے ہیں اُس کے بعد ٹوٹ جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version