Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپریم کورٹ پاکستان کو جنگل کے قانون سے نکالنے کیلئے کھڑی ہے، عمران خان

عمران خان نے کہا ہےکہ سپریم کورٹ پاکستان کو جنگل کے قانون سے نکالنے کیلئے کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کےخلاف بنائے گئے پچانوے فیصد مقدمات انہی کے دور کے ہیں ہمارے دور کا تو ان کے خلاف ایک بھی کیس نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف تو بین الاقوامی انکشاف پر پانامہ میں پکڑا گیا تھا، اسحاق ڈار ان کے دور میں بھاگا تھا جبکہ شہباز شریف کا داماد بھی ان کے دور میں ہی بھاگا تھا جبکہ ہمارے دور میں صرف شہباز شریف کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ آٹھ اکتوبر میں کیا چیز ہوگی جو اب نہیں ہے؟ کیا اس وقت معاشی حالات ٹھیک ہوجائیں گے؟ کیا دیشت گردی ختم ہوجائےگی؟

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جوصورتحال چل رہی ہے اس وقت تو صورتحال اور زیادہ خطرناک ہونے جارہی ہے، اس کا مطلب پھر آپ آٹھ اکتوبر سے بھی آگے نکل جائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب آپ ایک مرتبہ آئین توڑ دیتے ہیں تو پھر آپ کچھ بھی کرسکتے ہیں، ساری امیدیں ہی سپریم کورٹ سے وابستہ ہیں، سپریم کورٹ ہی پاکستان کو جنگل کےقانون سے نکالنے کےلئے کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب کوئی اور راستہ باقی نہیں بچا، لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے، غائب کیاجارہا ہے، قوم مجھے پچاس سال سے جانتی ہے مگر مجھ پر دہشت گردی کے چالیس مقدمات درج کردیئے گئے، کیا کوئی ماننے کے لئے تیار ہے کہ میں نے چالیس مرتبہ دہشت گردی کی؟

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب آپ قانون کی دھجیاں اڑاتے ہیں تو انصاف اور حکومت پرعوامی اعتماد کھو دیتے ہیں، اس وقت آپ میں اور بنانا ری پبلک میں کوئی فرق نہیں رہ جاتا، بنانا ری پبلک میں قانون اور انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔

 ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امیر اور غریب ملک میں فرق قانون کی حکمرانی کا ہوتا ہے، دنیا کی تاریخ میں وہی قومیں اوپر گئی ہیں جہاں حکمرانی تھی۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جو کچھ حسان نیازی کے ساتھ کیاگیا قابل افسوس ہے، بیچاراایک کیس میں ضمانت لےکرنکلتا ہے تو دوسرا مقدمہ کر دیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version