Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کی سیاسی مقبولیت الیکشن کے التواء کا باعث بن گئی ہے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاسی مقبولیت الیکشن کے التواء کا باعث بن گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے نگراں سیٹ اپ اور الیکشن کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ کل تک نون لیگ کے وزراء کہتے تھے صوبائی اسمبلیاں توڑیں الیکشن کروادیں گے اور اب کہتے ہیں اکتوبرکی بھی ضمانت نہیں کیونکہ شکست ان کامقدرہے۔

انہوں نے کہا کہ جو 30 اپریل کو الیکشن نہیں کروا رہے وه 8 اکتوبر کو بھی الیکشن نہیں کروائیں گے، حکومت نے مختلف اداروں سے سروے کرائے ہیں جس میں عمران خان کی سیاسی مقبولیت الیکشن کے التواء کا باعث بن گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 13پارٹیوں کاسیاسی جنازہ دھوم سے نکلےگا  اور وزیراعظم توہین عدالت کے شکنجے میں آسکتے ہیں جبکہ 90 دن میں نگران حکومت خود بخود ختم ہو جائے گی ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں تقریباً 50 فیصد پر پہنچ گئی ہے جبکہ آئی ایم ایف کی بھی کوئی یقین دہانی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک معاشی تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے اور سارا بوجھ عدلیہ کے کندھوں پر پڑگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک طرف  گرینڈ مذاکرات کاجھانسہ دیاجارہا ہےاور کارکنوں کو گھروں سے اٹھایاجارہا ہے جبکہ مینارپاکستان جانےوالےراستےبند کیےجا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ ساب وفاقی وزیر شیخ رشید آج مینار پاکستان کے مقام پر تحریک انصف کے جلسے میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version