Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی کے معاملے پر تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئینی درخواست میں وفاق پنجاب اورخیبرپختونخوا حکومتوں کو فریق بنایا گیا۔

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر، میاں محمود الرشید، سابق اسپیکر کے پی کے اسمبلی مشتاق غنی اور سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان مشترکہ درخواست گزاروں میں شامل ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن نے آئینی مینڈیٹ اور عدالت کے فیصلے سے انحراف کیا، الیکشن کمیشن کو شیڈول کے مطابق 30 اپریل کو ہی الیکشن کرانے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ الیکشن کمیشن اور تمام فریقین کو انتخابات کے تمام انتظامات کو یقینی بنانے کا حکم جاری کرے، 90 روز میں انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن سمیت تمام ذمہ داران کی آئینی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ مینار پاکستان پر ہونے جا رہا ہے، عمران خان 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version