Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رانا ثناءاللہ گلگت بلتستان جیسے حساس صوبے کے ساتھ کھیل رہے ہیں، شمس الحق

وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق لون نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ گلگت بلتستان جیسے حساس صوبے کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق لون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی وزارت داخلہ نے وزیر اعلیٰ و گورنر جی بی کی سکیورٹی اٹھانے کا غلط فیصلہ کیا ہے جبکہ نوٹیفکیشن سے وفاق اور گلگت بلتستان میں بہت غلط فہمیاں پیدا ہونگی۔

وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون نے کہا کہ رانا ثناءاللہ ذاتی تسکین کے لیے گلگت بلتستان جیسے حساس صوبے سے کھیل رہے ہیں جبکہ گلگت بلتستان کے ساتھ اس طرح کا سلوک بہت خطر ناک ثابت ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ گلگت بلتستان کے 20 لاکھ لوگوں کی پاکستان کے ساتھ وفاداری کے ساتھ نہ کھیلیں۔

وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کے ہمیشہ وفادار اور محب وطن ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version