چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سنٹرل پنجاب کے صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ کے لئے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔
اجلاس میں صوبائی اسمبلی پنجاب کے لئے امیدواروں جن کا تعلق گوجرانوالہ، گجرات، لالہ موسی، سیالکوٹ، قصور، ڈسکہ، نارووال، سمبڑیال، شکرگڑھ، وزیرآباد، کامونکی، منڈی بہاالدین، ملک وال اور حافظ آباد کے حلقے شامل ہیں۔
اجلاس میں مسز فریال تالپور، سینیٹر فرحت اللہ بابر، سید نیر حسین بخاری، راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ، سید حسن مرتضی، چودھری منظور احمد، شہزاد سعید چیمہ، تسنیم احمد قریشی، آصف بھاگت اور غلام رضا کاٹھیا نے شرکت کی۔
