Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمران خان کی جانب سے کامیاب جلسے پر اہلِ لاہور کا شکریہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے مینار پاکستان پر ہونے والے کامیاب جلسے پر اہلِ لاہور کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران خان نے کہا کہ بدمعاشوں کے لاہور کو بند کرنے اور ہمارے 2000 کارکنوں کو گرفتار کرنے کے باوجود، لاہور کے لوگ ہمارے چھٹے دفعہ مینار پاکستان کے جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے بڑی تعداد میں آئے۔

 سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں خاص طور پر اپنے لاہوریوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دوبارہ مایوس نہیں کیا، مجھ تم پر فخر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مینار پاکستان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، اللہ لوگوں کے دلوں میں ڈالتا ہے تو کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔

عمران خان نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے قوم کو ہر قسم کا ظلم برداشت کرتے دیکھا، آج میں آپ کو اپنا پروگرام دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جلسہ: عمران خان آج لاہور میں خطاب کریں گے

  سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم پر مسلط لوگوں نے ملک آزاد نہیں ہونے دیا، غلام رینگتے ہیں جبکہ آزاد انسان اوپر جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی اور اس ملک کے بڑے بڑے جرائم پیشہ لوگوں کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا، آج جو بھی اقتدار میں بیٹھے ہیں انہیں یہ پیغام جانا چاہیے کہ لوگوں کے جنون کو کنٹینرز سے نہیں روکا جاسکتا۔

لاہور میں مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے مزید کہا کہ یہاں جنگل کا قانون ہے، ہمارے 2 ہزار کارکنوں کو اٹھالیا، پی ڈی ایم نے ہمارے دور میں 3 مارچ کیے، کوئی ایف آئی آر نہیں ہوئی، 25 مئی کو ہم نے مارچ کیا تو گھروں میں گھس کر لوگوں کو اٹھا کر لے گئے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version