Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر کو لکھا گیا جوابی خط وزیر اعظم کا سیاسی بیان ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صدر مملکت کو لکھا گیا جوابی خط وزیر اعظم کا سیاسی بیان ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر نے خط میں آئین پرعمل کرنے کا کہا ہے، ظاہر ہے شہباز شریف کو تحریک انصاف کی پریس ریلیز ہی لگے گی، عمران خان آئین کی سر بلندی کی تحریک چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خط میں صدر عارف علوی نے صوبوں میں آئینی بحران کا ذکر کیا تھا، صدر نے وزیر اعظم کو ان کی ذمہ داریاں بتائی تھیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جوابی خط وزیراعظم کا سیاسی بیان ہے، ہم سے پہلے ادوار میں بنے مقدموں کا جواب یہ ابھی تک نہیں دے سکے۔

اس سے قبل فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ صدر مملکت نے اپنے خط میں شہباز شریف کو آئین پر عمل کرنے کا مشورہ دیا، ظاہر ہے یہ بات ان کو تحریک انصاف کی پریس ریلیز ہی نظر آئے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر صدر کے اسمبلی توڑنے اور نئے الیکشن میں جانے کا اقدام پر عمل ہوتا تو آج ملک اس آئینی، سیاسی اور معاشی گرداب میں نہ ہوتا اور ہم مستحکم جمہوریت ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کا وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط

انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے اتنے احمق ہیں اور غیر سنجیدہ ہیں، جو تحریک انصاف کے اتنے بڑے اجتماعات کا جواب ایک ایسی خاتون سے دلواتے ہیں، جو کبھی کونسلر کا الیکشن نہیں لڑ سکتی۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ بازاری زبان ہونا یا بازاری ہونے سے بیانیہ نہیں بنتا، اس کیلئے بہت سوچ اور ٹیم چاہیے ٹی وی پر پابندی لگا کر بیانیہ نہیں بنتا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version