مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن کےعلاوہ پاکستان کے مسائل کا کوئی حل نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لائرزونگ مسلم لیگ ن کا ہر اول دستہ ہے، قیادت کی سطح پر لائرزونگ پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے، لائرزونگ ثابت قدمی سے اپنی قیادت کیساتھ کھڑا ہے، لائرزونگ کو مضبوط کرنےکے لیے اقدامات کرینگے جبکہ لائرزونگ کا جمہوری اقدار اور آئین کی بالا دستی میں کلیدی کردارہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ دیا، راناثناءاللہ کا پنجاب میں تنظیم کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ہے،
مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کیساتھ نا انصافیاں کی گئیں، ایک بدنام زمانہ اقامہ کیس تھا، نوازشریف عدالتی فیصلوں کےلیے جی ٹی روڈ پر نکلے، ان کی سیاست تقرریوں کے گرد گھومتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوازشریف کواقامہ اور بیٹے سےتنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا، نوازشریف کیخلاف مقدمے جھوٹے تھے، پاناما کیس فیصلے سے پہلےآئین و قانون کا اتنا مذاق نہیں دیکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ جس ملک میں انصاف ہوگا وہاں جمہوریت مضبوط ہوگی، مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ ایک شخص نے پاکستان کے قانون کو روندا، گھرمیں چھپا رہا، کبھی پلاستر تو کبھی جان کا خطرہ بنایا، جب بھی عدالت گیا جتھے لیکر گیا، جب بھی عدالت جاتا ہے تھوک کے حساب سے ضمانت ملتی ہے، پہلا شخص ہے جس نے توشہ خانہ سے تحائف کو چوری کیا، اس نے تحفے توشہ خانہ میں جمع نہیں کرائے بلکہ اپنے گھر میں رکھے، فنڈنگ کیس 7 سال کھلنے نہیں دیا کیونکہ ان کے ہاتھ رنگے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سلیکٹ نہیں الیکٹ ہو کے آتے ہیں، ہم نہیں ڈرتے کیونکہ الیکٹ ہو کر آئے ہیں جبکہ جس نے آئین توڑا اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں افراتفری کے لیے اسمبلیاں توڑی گئیں، ہر 5 سال کے بعد ملک میں الیکشن ہونے چاہئیں، الیکشن کے انعقاد میں کچھ مسائل ہیں جبکہ پرویزالہیٰ اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں؛ مسلم لیگ (ن) الیکشن سے بھاگنے والی جماعت نہیں ہے، مریم نواز
مریم نواز نے کہا کہ پولیس عدالتی حکم پر عملدرآمد کے لیے جاتی ہے توان پر حملہ ہوتا ہے، پولیس پر پٹرول بم پھینکےگئے،غلیل چلائی گئی، کون ہے جو آج بھی اس کو تحفظ فراہم کررہا ہے،
انہوں نے کہا کہ الیکشن کےعلاوہ پاکستان کے مسائل کا کوئی حل نہیں، سیاسی استحکام کیساتھ الیکشن کے سوا کوئی حل نہیں ہے اور ہم الیکشن سےنہیں ڈرتے۔
مسلم لیگ (ن) کی سینیئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے مزید کہا کہ حکومت نے آئین توڑنے والے کیخلاف پٹیشن دائر نہیں کی تو یہ کمزوری ہے، الیکشن ملتوی ہونے پر انہیں آئین یاد آگیا، قاسم سوری کی رولنگ پر اسمبلی توڑی گئی، جس نے آئین توڑا اس کو گھر جانے دیا گیا۔
