صدر کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) فہیم صدیقی نے کہا ہے کہ بول نیوز کی ٹیم پر حملہ کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق صدر کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) فہیم صدیقی نے کراچی میں فروٹ فروش مافیا کے بول نیوز کی ٹیم پر حملے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر فہیم صدیقی، جنرل سیکرٹری لیاقت علی رانا اور مجلس عاملہ نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فہیم صدیقی نے کہا ہے کہ فروٹ مافیا کو علاقہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مبینہ سرپرستی حاصل ہے، بول نیوز کی ٹیم پرحملہ کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
جنرل سیکرٹری لیاقت علی رانا نے کہا ہےکہ حقاٸق کو اجاگر کرنے والے صحافیوں پر حملہ انتہاٸی قابل مذمت ہے۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس مطالبہ کرتی ہے کہ حملہ آوروں اور انکے سرپرستوں کے خلاف فوری کارروٸی کی جاٸے اور صحافیوں کا تحظ یقینی بنایا جائے۔
کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر خلیل احمد ناصر سیکرٹری نعمت خان اور مجلس عاملہ کے اراکین نے کراچی کے علاقے صدر ایمپریس مارکیٹ میں مہنگائی کے خلاف کوریج کرنے پر پھل فروش مافیا کی جانب سے بول نیوز کے کیمرامین کاشف حمید، کیمرامین دانیال اور ڈرائیور پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کے صحافیوں کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران ان کی حفاظت کا کام پولیس کا ہوتا ہے تاہم ایسے مواقع پرپولیس غائب ہوجاتی ہے، مشتعل افراد نے ایک خاتون کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ہےجنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، کے یو جے دستور نے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے اور مستقبل میں ایسے واقعات نہ ہوں اس لیے حملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں فروٹ فروش مافیا نے کوریچ کے دوران صدر میں جہانگیر پارک کے قریب بول نیوز کی ٹیم پر حملہ کیا۔
کراچی بول نیوز کی ٹیم خاتون سے فروٹ کے حوالے سے بات کررہی تھی اور فروٹ مافیا نے خاتون کو بھی بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔
فروٹ فروشوں نے چھری اور چاقو سے کیمرہ مین دانیال، کاشف حمید اور ڈرائیور پر چھریوں کے وار کیے۔
حملہ آوروں نے بول نیوز کا کیمرہ چھین لیا، بول نیوز کی ٹیم اپنی جان بچا کر موقع سے بھاگی جبکہ فروٹ فروش ملزمان کو پولیس گرفتار نہیں کرسکی ہے۔
کراچی بول نیوز کی ٹیم کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کراچی فروٹ مافیا کو علاقہ پولیس اور ضلع انتظامیہ کی مبینہ سرپرستی حاصل ہے، پولیس نے خانہ پوری کے لیے چار ملزمان کی گرفتاری ظاہر کی جبکہ بول نیوز پر حملے کے اصل ملزمان اب تک آذاد ہیں۔
بول نیوز کی ٹیم پر قاتلانہ حملہ کرنے کا مقدمہ پریڈی تھانے میں مقدمہ نمبر 312/2023 زیر دفعہ 324. 427 .149 . 147 درج کر لیا گیا ہے۔
