وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود اسپیشل عید ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فریٹ ٹرینوں کے کرائے 10 سے 15 فیصد کم کر دیتے ہیں، ریلوے میں بد ترین معاشی بحران ہے۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ تین ایئر پورٹ آؤٹ سورس کرنے پر کام جاری ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد کے ایئرپورٹ آؤٹ سروس کیے جائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود اسپیشل عید ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
