قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزارت خزانہ کی جانب سے ملکی و غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات پیش کردیں گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہو جس دوران وزارت خزانہ کی طرف سے ملکی و غیر ملکی قرضہ کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔
پیش کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملکی قرضہ جون 2020 میں 23283 ہزار ارب روپے تھا جو دسمبر 2022 میں 33116 ہزار ارب روپے ہوگیا ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون 2020 میں غیر ملکی قرضہ 13116 ہزار ارب روپے تھا دسمبر 2022 میں یہ قرض 19605 ہزار ارب روپے ہوگیا ہے ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق کل سرکاری قرضہ جون 2020، 36399 ہزار روپے تھا جو دسمبر 2022 میں 52,721 ہزار ارب روپے ہوگیا ہے ۔
وزارت خزانہ کے مطابق جون 2022 تک ہر پاکستانی 216,709 کا مقروض ہوگیا ہے، جون 2020 میں جی ڈی پی کا 76.6 فیصد قرضہ لیا گیا جبکہ جون 2021 میں کل جی ڈی پی کا 71.5 فیصد قرض لیا گیا اور جون 2022میں جی ڈی پی کا کل قرض 73.5 فیصد لیا گیا ۔
