Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رانا ثناءاللہ کے خلاف ہر ضلع اور تحصیل میں مقدمہ درج کرائیں گے، اعجاز چوہدری

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کے خلاف ہر ضلع اور تحصیل میں مقدمہ درج کرائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے زمان پارک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے سپریم کورٹ سے کل مثبت فیصلہ آ جائے گا، فیصلے کے بعد باقاعدہ الیکشن مہم شروع ہوگی، الیکشن مہم میں متعدد جلسے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کے بیانات کو توجہ سے سنیں، یہ سب لوگ عمران خان کے خاتمے کی بات کر رہے ہیں، یہ سب باتیں اس وقت ہوتی ہیں جب کسی کو قتل کرنا ہو جبکہ پہلے بھی عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری نے مزید کہا کہ ہم رانا ثناءاللہ پر پورے ملک میں مقدمات درج کرا رہے ہیں، رانا ثناءاللہ کے خلاف ہر ضلع اور تحصیل میں مقدمہ درج کرائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version