یورپی یونین پاکستانی اشیا برآمد کرنے والے پاکستانی تاجروں کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وزیر تجارت نوید قمر کی کوششیں رنگ لے آئیں۔
یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے خارج کر دیا۔
پاکستانیوں پر یورپ کے قانونی اور معاشی آپریٹر کی اضافی شرائط لاگو نہیں ہونگی۔
ہائی رسک فہرست اینٹی منی لانڈرنگ کے خراب نظام کی نشاندہی کرتی ہے۔
ہائی رسک فہرست دہشت گرد فنانسنگ روکنے کے خراب انتظام کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔
وزیر تجارت نوید قمر نے کہا کہ ہمیں یہ کامیابی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی انتھک کوششوں سے ملی، یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ کنٹریز کی فہرست سے نکال دیا ہے۔
نوید قمر نے کہا کہ ان خامیوں کو دور کر لیا ہے جو اب بین الاقوامی مالیاتی نظام کے لیے خطرہ نہیں ہیں، یورپی یونین نے پاکستان کو 22 اکتوبر 2018 کو ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا، اس پابندی نے ہماری معیشت پر غیر ضروری بوجھ ڈالا ہوا تھا۔
ضرور پڑھیں؛ آئی ایم ایف نے پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی
