سندھ حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 44 ویں برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اسکولز کالجز و جامعات بند رہیں گے۔
اس کے علاوہ جمعرات کے روز تمام سرکاری نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے اور بلدیاتی کاؤنسلز اتھارٹیز میں بھی عام تعطیل ہوگی۔
