پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے انتہائی بُری خبر سامنے آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہریوں کیلئے نیا پاسپورٹ بنوانا اور پرانے کی تجدید کرانا دونوں ہی مشکل ہوگیا ہے۔
نارمل پاسپورٹ تو تاخیر سے ملتے ہی ہیں لیکن اب ارجنٹ اور ایگزیٹو کی مد میں فیس بھرنے والوں کو بھی مہینوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔
پانچ مہینے پہلے درخواستیں جمع کرانے والوں کے ویزوں کی مدت ختم ہونے کو آگئی لیکن پاسپورٹ نہ مل سکے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی پاسپورٹ کی آن لائن تجدید کیلئے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
محکمہ پاسپورٹ کے بیک لاگ میں موجود زیر التواء درخواستیں 5 لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئیں، زیادہ درخواستوں کے پیشِ نظر نارمل فیس کے ساتھ پاسپورٹ 21 دن، ارجنٹ 7 دن اور ایگزیکٹو 4 دن میں فراہم کرنے کا مراسلہ بھی کار آمد ثابت نہیں ہو رہا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسئلے کی بڑی وجہ محکمے کی استعداد کار سے زیادہ درخواستیں موصول ہونا ہے، نئے پاسپورٹ بنوانے اور تجدید کیلئے پچھلی سہ ماہی میں ماہانہ بنیاد پر 7 لاکھ درخواستیں آئیں، بیک لاگ کو کم کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔
