محکمہ تعلیم سندھ نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں یوم علیؓ پر تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق 12 اپریل کو صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے فیصلے کے مطابق محکمہ کالج ایجوکیشن کے انتظامی کنٹرول میں آنے والے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بدھ 12 اپریل یعنی 21 رمضان المبارک کو یومِ علیؓ کی وجہ سے بند رہیں گے۔
واضح رہے کہ یومِ علیؓ ہر سال 21 رمضان المبارک کو منایا جاتا ہے اور ملک بھر میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کی یاد میں بڑے بڑے جلوس نکالے جاتے ہیں۔
