عیدالفطر پر مُلک بھر میں چھٹیوں کے حوالے سے انتہائی اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عیدالفطر پر ہر سال حکومت کی جانب سے 3 چھٹیاں دی جاتی ہیں لیکن اس بار عید پر 4 سے 5 چھٹیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کابینہ ڈویژن نے ملک میں عید الفطر پر چھٹیوں سے متعلق کام کا آغاز کر دیا ہے، عید کے لیے 4 سے 5 چھٹیاں دینے کی تجویز وزیر اعظم ہاؤس کو دی جائے گی جبکہ حتمی فیصلہ وزیر اعظم اگلے ہفتے کریں گے۔
اگر عید جمعہ کو ہوئی تو 20 سے 23 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی جبکہ ہفتہ 22 اپریل کو ہوئی تو 20 سے 24 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی۔
کابینہ ڈویژن وزیر اعظم کی باضابطہ منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔
دوسری جانب رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکریٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعرات 20 اپریل کی شام ہوگا لیکن ہمیں ایسا لگتا ہے کہ جمعرات کو چاند نظر نہیں آسکتا لہٰذا عید 30 روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023ء کو ہوگی۔
