Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے ٹریفک لائسنس اجراء اور حصول کیلئے فائل سسٹم ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ شہری اب صرف شناختی کارڈ پر ٹریفک لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیلئے پاسپورٹ کا ہونا ضروری ہے ،ڈرائیونگ ٹیسٹ شہری اپنی گاڑی میں بھی دے سکیں گے ،کسی دستاویز کی کاپی ساتھ لے جانے کی ضرورت نہیں۔

 آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں ڈھائی کروڑ سے زائد گاڑیاں ہیں جبکہ لائسنس صرف45 لاکھ لوگو ں کے پاس ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version